26 اپریل 2015 - 21:58
عربوں کے لئے  صہیونی ریاست کی چال

صہیونی ریاست، عرب ممالک کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے کی غرض سے گذشتہ بیس برس میں پہلی بار اقوام متحدہ میں ایٹمی پروگرام کے عدم پھیلاؤ سے متعلق کانفرنس میں شرکت کرنے کا ڈرامہ کر رہی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایک سینئر صیہونی عہدیدار نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت اقوام متحدہ کی ایٹمی عدم پھیلاؤ کانفرنس میں مبصر کی حیثیت سے شرکت کرے گی- اس رپورٹ کے مطابق صہیونی ریاست گذشتہ بیس برسوں کے دوران پہلی بار اس اجلاس میں شرکت کر رہی ہے جبکہ یہ غاصب حکومت مشرق وسطی میں ایٹمی ہتھیاروں کی حامل پہلی حکومت ہے- اس صیہونی عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر پروپیگنڈے کے طور پر کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ اب وقت آگیا ہے کہ علاقے کے تمام اعتدال پسند ممالک ایک ساتھ بیٹھیں اور اس مسئلے پر گفتگو کریں جس کا سبھی کو سامنا ہے- اس صیہونی عہدیدار نے پیر کو ہونے والی کانفرنس میں مبصر کی حیثیت سے شرکت کو علاقے کے مسائل حل کرنے کے لئے تل ابیب کی نیک نیتی سے تعبیر کیا- یہ دعوی ایسے عالم میں سامنے آیا ہے کہ داعش دہشتگرد گروہ کو جنم دینے سمیت علاقے کے اکثر مسائل کے پس پشت صیہونی حکومت کا ہاتھ ہے-

.....

/169